کراچی میں گل پلازہ کی عمارت میں ساتویں روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آج ملبے میں تلاش کا کام مکمل ہونے کے بعد پلازہ کو گرایا جائے گا۔
کے ایم سی کے حکام نے بتایا کہ مخدوش عمارت کے باوجود مختلف آلات اور راستوں کے ذریعے لاپتہ افراد تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ کسی بھی بچ جانے والے کو ملبے سے محفوظ نکالا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ آج ملبے میں تلاش مکمل کر دی جائے گی اور جو افراد لاپتہ ہیں، ان کے رشتہ دار متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران تعاون فراہم کریں تاکہ کام بلا تعطل مکمل ہو سکے۔




