مانسہرہ کی وادی چھترپلین میں شدید برفباری کے باعث کئی اہم سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور وادی کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ شہری علاقوں میں دو فٹ جبکہ پہاڑی علاقوں میں تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے، جس سے مسافروں اور مقامی افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
انتظامیہ ہیوی مشینری کے ذریعے سڑکیں کھولنے کی کوششیں کر رہی ہے، جبکہ وادی تیراہ میں بھی برف اور پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ امدادی ٹیمیں مسافروں اور پھنسے افراد کی مدد میں سرگرم ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زیارت میں پھنسے ہوئے 50 سے زائد سیاحتی گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔




