پاکستان
Trending

کراچی میں اکنامک زون اور سندھ میں دو دانش سکول، وفاقی حکومت کا اعلان

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ میں تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔وفاقی حکومت نے کہا کہ یہ منصوبے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر شروع کیے جا رہے ہیں اور سندھ کے تمام علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائے گا۔
کراچی کے ضلع ملیر میں اکنامک زون قائم کیا جائے گا، جس سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ دو دانش سکول قائم کیے جائیں گے، ایک ٹنڈو محمد خان اور دوسرا گڈاپ ملیر کراچی میں۔ یہ اسکول جدید سہولیات کے ساتھ پسماندہ علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں گے۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button