پاکستان
Trending

ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ پی ٹی آئی ہے، معرکہ حق میں تاریخی کامیابی:احسن اقبال

 

ناروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اور تحریک انصاف ایک ہی زبان بولتے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف انہیں ہضم نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت ایک اہم سفارتی کامیابی ہے اور معرکہ حق میں حاصل کی گئی کامیابی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ملک میں ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتی۔ سابقہ حکومت نے خزانہ خالی چھوڑا، لیکن موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور دو سال میں معیشت مستحکم ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کی طرح اڑان پاکستان پروگرام میں بھی کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button