پاکستان
Trending

راولپنڈی: دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 روز کی توسیع، ڈپٹی کمشنر نے 6 فروری تک نیا حکم نامہ جاری کر دیا

 

راولپنڈی : ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق، پابندیوں کا اطلاق اب 6 فروری 2026 تک ہوگا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر کی حدود میں درج ذیل سرگرمیاں غیر قانونی تصور ہوں گی، عوامی اجتماعات: کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، دھرنے یا سیاسی ریلیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔ شہریوں کے لیے اہم اطلاع ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہے گی۔ ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا گرفتاری سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button