پاکستان
Trending

یومِ آزادی پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

 

اسلام آباد : یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے موقع پر ملک بھر میں جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے اس موقع پر 14 اگست کو شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی و ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا ہے، جو صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

نمائش میں مسلح افواج کے سٹالز، فوجی سازوسامان اور جدید ماڈلز پیش کیے جائیں گے تاکہ عوام کو ملک کی دفاعی طاقت سے روشناس کرایا جا سکے۔ اس کے علاوہ مختلف ثقافتی پروگرامز اور فوجی بینڈز بھی ملی نغموں کی دھنوں پر اپنا فن پیش کریں گے، جو جذبۂ وطن کو اجاگر کریں گے۔

پاک فضائیہ کے طیاروں کے کرتب اور پیرا جمپنگ کے مظاہرے عوام کے لیے خصوصی تفریح کا باعث ہوں گے۔ لوک ورثہ کی رنگینیوں میں چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ثقافت بھی نمایاں کی جائے گی۔

یہ پروگرام ملک کے ہر شہری کو یومِ آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button