فیشن
Trending

یوم آزادی پر جواد احمد کا نیا ملی نغمہ "پاک سر زمین” جاری

 

اسلام آباد :پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے معروف گلوکار جواد احمد نے ایک نیا ملی نغمہ "پاک سر زمین” ریلیز کیا ہے، جو حب الوطنی کے جذبات کو تازہ کرتا ہے۔

نغمہ قومی ترانے "پاک سر زمین شاد باد” کی مشہور لائن سے متاثر ہے اور ملک کے مختلف صوبوں اور قومیتوں کے اتحاد کو اجاگر کرتا ہے۔ اس میں پاکستانی فوجیوں کو شیر اور شاہین کی طرح بہادر اور جراتمند قرار دیا گیا ہے۔

جواد احمد کے اس نغمے میں وطن کی محبت، قربانی اور یکجہتی کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے، جو قومی جذبۂ اتحاد کو مضبوط بنانے کا پیغام دیتا ہے۔

یہ نغمہ معرکۂ حق کی کامیابی اور یوم آزادی کے جشن کو منفرد انداز میں پیش کرتا ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button