کوئٹہ: بلوچستان کی صوبائی حکومت نے امن و امان کی بحالی کے حوالے سے بڑے اہداف حاصل کر لیے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ مربوط حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے محض دو ماہ میں کوئٹہ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں 70 فیصد واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ کوئٹہ کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ‘سیف سٹی منصوبے’ کو ازسرنو زندہ کیا گیا ہے۔ شہر بھر میں نصب شدہ کیمروں میں سے 97 فیصد کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب کوئٹہ کے داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے درج ذیل نکات پر زور دیا دہشت گردی کے خلاف جنگ: پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔ پولیس کو جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف ‘ہراول دستے’ کی حیثیت حاصل ہے اور انہیں تمام جدید وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔




