پاکستان
Trending

سانحہ گل پلازہ: گورنر سندھ کا بڑا قدم، چیف جسٹس کو جوڈیشل انکوائری کیلئے خط لکھ دیا

 

کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے عدالتی مداخلت کا راستہ اختیار کر لیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ کر واقعے کی اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری کرانے کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے سفارش کی ہے کہ ایک ایسا انکوائری کمیشن بنایا جائے جو کسی بھی دباؤ سے آزاد ہو کر شفاف تحقیقات کرے۔
گورنر سندھ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ گل پلازہ کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں، میں ان کے حقوق کی جنگ آخری حد تک لڑوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button