پاکستان
Trending

سپہ سالار کا بہاولپور میں جدید جنگی مشقوں کا مشاہدہ؛ جنوبی پنجاب کے طلبہ کے لیے "ای اسکلز لرننگ حب” کا افتتاح

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا بھرپور دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کی حربی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کی تعلیمی ترقی کے لیے اہم منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔
خیرپور ٹامیوالی میں فیلڈ ایکسرسائز کے مشاہدے کے دوران فیلڈ مارشل کو پاک فوج کی آپریٹنگ صلاحیتوں اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز پر بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے خطاب میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے جنگی اصولوں کو نئی سمت دی ہے، اور پاک فوج وطن کی سالمیت کے لیے بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق مکمل تیار ہے۔ مشقوں میں الیکٹرانک وارفیئر کے عملی مظاہرے نے پاک فوج کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں بڑھتی ہوئی مہارت کو ثابت کیا۔
فیلڈ مارشل نے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے دو بڑے تعلیمی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ روہی ای اسکلز لرننگ حب سینٹر طلبہ کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کر کے انہیں عالمی مارکیٹ کے قابل بنائے گا۔ اے پی ایس عباسیہ کیمپس کے ذریعے مقامی بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔
سپہ سالار نے ای ایم ای (EME) ورکشاپ میں مقامی سطح پر جنگی ساز و سامان کی مینٹیننس کے جدید نظام کا معائنہ کیا اور انجینئرز کی مہارت کو سراہا۔ دورے کے دوران انہوں نے یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button