پاکستان
Trending

سانحہ بھاٹی گیٹ، ماں بیٹی کی تدفین، مریم نوا زخاندان سے ملنے آج پہنچیں گی

 

شورکوٹ : لاہور کے تاریخی علاقے بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والے المناک حادثے نے جہاں پورے پنجاب کو ہلا کر رکھ دیا تھا، آج  بدقسمت ماں اور ان کی معصوم بیٹی کو ان کے آبائی گاؤں میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔
نمازِ جنازہ کے موقع پر ہر دل بوجھل اور ہر آنکھ نم تھی۔ شورکوٹ کے مضافات سے لوگوں کی بڑی تعداد جنازے میں شریک ہوئی، جس نے علاقے میں ایک بڑے سانحے کی سنگینی کو واضح کر دیا۔ماں اور بیٹی کو ایک ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متاثرہ خاندان کی دادرسی کے لیے خود شورکوٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے انتظامی مشینری متحرک ہو چکی ہے۔ اللہ یار جوتہ کے مقام پر ہیلی پیڈ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے تاکہ وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر براہِ راست متاثرہ علاقے کے قریب اتر سکے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز متاثرہ خاندان سے ذاتی طور پر تعزیت کریں گی اور انہیں یقین دلائیں گی کہ حکومتِ پنجاب اس دکھ کی گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔
کمشنر اور ڈی پی او کی نگرانی میں سکیورٹی اور پروٹوکول کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے اور وزیراعلیٰ کی آمد کے روٹ کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button