پاکستان
Trending

"جو اپنوں کے نہ ہوئے وہ شہر کے کیا ہوں گے؟” میئر مرتضیٰ وہاب کی ایم کیو ایم پر کڑی تنقید

 

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کی قیادت اور وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سانحات پر سیاست کرنے والوں کا ماضی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے وفاق کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے متاثرین کے لیے فوری مالی امداد کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے کہاکہ چندہ جمع کرنے اور کھالیں کھینچنے والوں سے کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں؟ جو لوگ اپنوں کے نہ بن سکے، وہ آج کراچی کے ہمدرد بننے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پورے سانحے پر وفاقی حکومت کی جانب سے ایک لفظ تک نہیں بولا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں سانحہ بولٹن مارکیٹ پر وفاق نے فوری فنڈنگ کی تھی۔علی خورشیدی میرے بھائی ہیں، انہیں پوائنٹ اسکورنگ چھوڑ کر وزیراعظم سے کراچی کے لیے فنڈز جاری کروانے چاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button