کھیل
Trending

عالمی کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز لاہور میں: ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کا نجی کالج سے قذافی اسٹیڈیم تک کا سفر

 

لاہور:پاکستان میں کرکٹ کے دیوانوں کے لیے آج کا دن انتہائی یادگار بن گیا جب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی چمکتی دمکتی ٹرافی لاہور کے تاریخی شہر پہنچ گئی۔ اس عالمی اعزاز کا استقبال کسی جشن سے کم نہ تھا، جس کا آغاز نوجوان طالبات کے جوش و خروش سے ہوا۔
ٹرافی کے دورے کا پہلا پڑاؤ لاہور کا ایک نجی کالج تھا، جہاں کی فضا کرکٹ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر خصوصی طور پر ویمنز کرکٹ میچز منعقد کیے گئے، جن کا مقصد خواتین کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ طالبات نے نہ صرف میچز میں حصہ لیا بلکہ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنا کر ان لمحات کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ٹرافی کی رونمائی کی اور پاکستان میں کرکٹ کے جنون کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بے مثال ہے۔ آسٹریلیا یہاں کی خواتین کرکٹرز کی مدد کر کے پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ یہاں کی لڑکیاں عالمی افق پر چمک سکیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران ٹرافی کی باقاعدہ نمائش ہوگی۔پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر شاپ پر ٹرافی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عام شہری بھی اس کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں۔ قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں کے ساتھ ٹرافی کا ایک شاہانہ فوٹو سیشن بھی منعقد کیا جائے گا جو ٹرافی ٹور کی خاص بات ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button