سماجی

"’من مست ملنگ‘ کے مناظر پر تنقید، پابندی کا مطالبہ”

جیو ٹی وی کے ڈراما سیریل ’من مست ملنگ‘ میں دانش تیمور اور سحر ہاشمی کے رومانوی مناظر پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کئی افراد نے ڈرامے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس ڈرامے کی اقساط کو یوٹیوب پر اب تک 5 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہورہا ہے۔

’من مست ملنگ‘ کو ’تیرے بن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی مصنفہ نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر علی فیضان نے کی ہے۔

ڈرامے کی کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو کبیر خان کے دشمن بن جاتے ہیں، کبیر خان کا کردار دانش تیمور نے ادا کیا ہے، جو ایک حادثے میں ریا اصغر علی کی والدہ کو ہلاک کر دیتا ہے، جبکہ ریا کا کردار سحر ہاشمی ادا کررہی ہیں۔

ریا اور کبیر خان بچپن کے منگیتر ہوتے ہیں، تاہم خاندانی دشمنی کے باعث ایک دوسرے کے مخالف بن جاتے ہیں۔

اب تک ڈرامے کی 44 اقساط نشر ہوچکی ہیں، جہاں ایک طرف ناظرین دانش تیمور اور سحر ہاشمی کی آن اسکرین کیمسٹری کو سراہ رہے ہیں، وہیں ڈرامے میں بڑھتی ہوئی رومانویت پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button