کاروبار
Trending

ایل پی جی صارفین کو بڑا جھٹکا: گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

 

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے موسمِ سرما کی شدت کے دوران ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب صارفین کو ایک کلو ایل پی جی 266 روپے 5 پیسے میں ملے گی۔ 11.8 کلو گرام کے سلنڈر پر 75 روپے 21 پیسے کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2667 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ڈیلر مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول نہیں کر سکتا۔ اوگرا نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مارکیٹ میں قیمتوں کی نگرانی کی جائے اور زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button