کراچی: سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کم ہو گئی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی آئی، جس کے بعد نئی قیمت 4,174 ڈالر ہو گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونا فی تولہ 3,300 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گیا۔ فی 10 گرام سونا بھی 2,829 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے ہو گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 120 روپے کم ہو کر 5,522 روپے اور فی 10 گرام چاندی 4,734 روپے ہو گئی۔




