پاکستان
Trending

افغان مزاحمتی فرنٹ کا پاکستان کی فوجی کارروائی کا خیر مقدم، "طالبان کے خلاف ہر ضرب نعمت ہے”: فضل احمد مناوی

کابل / اسلام آباد : افغانستان کی عوامی تحریک اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف پاکستان کی حالیہ فضائی کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مزاحمتی قیادت نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے خطے سے ظلم کے خاتمے کی نوید قرار دیا ہے۔
نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سینیئر رہنما فضل احمد مناوی نے افغان طالبان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "خدا کا شکر ہے کہ اب ان کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ زمین سے ظلم کا مٹنا ایک عظیم نعمت ہے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان عوام اس گروہ کے تسلط سے تنگ آچکے ہیں اور طالبان رجیم کے خلاف کی جانے والی ہر کارروائی دراصل افغان عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
این آر ایف (NRF) نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ وہ خطے کے تمام ممالک، بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین اور پُرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔ تحریک کے مطابق، جب تک دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، خطے میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
رپورٹس کے مطابق، افغان عوام کے مختلف حلقوں نے بھی دہشت گردوں کے 7 اہم ٹھکانوں کی تباہی کو مثبت قدم قرار دیا ہے۔ شہریوں کا ماننا ہے کہ دہشت گردانہ ڈھانچے کی تباہی سے نہ صرف پاکستان بلکہ خود افغانستان میں بھی امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button