پاکستان
Trending

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 خارجی ہلاک، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

 

راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے خارجی علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
علاقے کو دیگر شرپسندوں سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔خودکار ہتھیار اور بارودی مواد قبضے میں لے کر دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کا اعلامیہ واضح کرتا ہے کہ یہ کارروائیاں وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت پوری قوت سے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button