کھیل
Trending

شاہین کے وارپر بروک کا جوابی وار، انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں پچھاڑ دیا

 

پالی کیلے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کو ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہین آفریدی کے ابتدائی وار بھی انگلش کپتان ہیری بروک کے قدم نہ روک سکے، جنہوں نے شاندار سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں زندہ کر دیں۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے۔ صائم ایوب (7) اور سلمان علی آغا (5) کی جلد ناکامی کے بعد صاحبزادہ فرحان نے محاذ سنبھالا اور قیمتی نصف سنچری اسکور کی۔ بابر اعظم (25) اور فخر زمان (24) نے اسکور کو آگے بڑھایا، جبکہ شاداب خان کے آخری اوورز میں بنائے گئے 23 رنز نے ٹیم کو ایک باعزت مجموعے تک پہنچایا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم شاہین آفریدی کے قہر کا شکار ہو کر پویلین لوٹ چکی تھی، لیکن ہیری بروک نے تن تنہا میچ کا نقشہ بدل دیا۔ بروک نے صرف 51 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور ثابت کیا کہ وہ اس وقت دنیا کے خطرناک ترین بیٹر کیوں ہیں۔ انہوں نے ول جیکس (28) کے ساتھ مل کر میچ پر گرفت مضبوط کی اور آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تباہ کن آغاز کیا اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم دیگر بولرز ہیری بروک کے سامنے بے بس نظر آئے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3 وکٹیں لے کر پاکستانی بیٹنگ کو محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button