ٹیکنالوجی

سرن کے سائنسدانوں نے دھات کو سونے میں بدلنے کا صدیوں پرانا خواب پورا کیا

انسان نے جب علم و حکمت میں ترقی شروع کی تو اس نے بنیادی دھات کو سونا بنانے کا خواب دیکھنا شروع کیا جسے ’الکیمیا‘ کہا گیا۔

یہ کوشش کتنی کامیاب ہوئی، یہ تو نہیں کہا جا سکتا لیکن اس کی وجہ سے ’علم کیمیا‘ سامنے آیا۔ بہر حال اب خبر یہ ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں محققین لیڈ یعنی سیسہ کو سونے میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں لارج ہیڈرون کولائیڈر پراجیکٹ پر کام کرنے والے ماہرین علم طبیعیات نے یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام کر دکھایا ہے۔

یہ مطالعہ جوہری طبیعیات پر ایلس پروجیکٹ کے حصے کے طور پر کیا گیا۔ یہ تحقیق یورپی آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ (سرن) کی لیبارٹری میں کی گئی۔

سنہ 1954 میں قائم ہونے والا تحقیقی ادارہ سرن (ایس ہی آر این) فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد کے قریب جنیوا میں واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button