پاکستان
Trending

برطانوی عدالت نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف عادل راجہ کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا

عادل راجہ کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم

 

لندن : سوشل میڈیا پر الزامات کا شور مچانے والے یوٹیوبر عادل راجہ کو بالآخر برطانیہ کی عدالت میں منہ کی کھانی پڑی۔ عدالت نے ان کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

برطانوی عدالت کے جج رچرڈ سپیئرمین نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ عادل راجہ کے الزامات کسی بھی شواہد پر مبنی نہیں تھے۔ عدالت نے نہ صرف عادل راجہ کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے بلکہ انہیں تمام عدالتی اخراجات بھی خود برداشت کرنے ہوں گے۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بغیر ثبوت کے الزامات لگانا ہتکِ عزت کے زمرے میں آتا ہے اور اس کا قانونی احتساب ہو گا۔

عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ راشد نصیر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی گئی، جس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button