پاکستان
Trending

ٹی ٹی پی کے خوارج کا بھیانک چہرہ: معصوم بچوں کو ڈھال بنا لیا، بندوق تھمانا بہادری نہیں بزدلی کی انتہا

 

اسلام آباد: دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی (TTP) کے نام نہاد نظریے کی قلعی کھل گئی ہے۔ تازہ ترین حقائق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ گروہ اپنی بقا کے لیے اب معصوم کلیوں کا استحصال کر رہا ہے۔ بچوں کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے بندوق تھمانا بہادری نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی ایک سفاکانہ اور بزدلانہ کوشش ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوارج کی حالیہ سرگرمیاں محض ایک منظم جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔: چند ویڈیوز جاری کر کے اپنا ‘کنٹرول’ ثابت کرنے کی کوشش محض پروپیگنڈا ہے۔ یہ گروہ صرف خوف پھیلا کر اپنی موجودگی کا جھوٹا تاثر گھڑنے کی تگ و دو کر رہا ہے۔ کمسن بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنا بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔خوارج کے طریقہ کار نے ان کے تخریبی عزائم کو پوری طرح واضح کر دیا ہے قیمتی درختوں کو آگ لگانا اور ہتھیاروں کے زور پر زبردستی اپنا نظریہ مسلط کرنا کسی طاقت کی نہیں بلکہ ذہنی پستی اور تباہی کی علامت ہے۔ زبردستی ہتھیار دلوانا اور جبر کے ذریعے لوگوں کو دبانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مذہبی اسکالرز اور دانشوروں نے متفقہ طور پر واضح کیا ہے کہ خوارج کا راستہ اسلام کا راستہ نہیں ہے۔ ان کا بیانیہ صرف اور صرف فساد، جبر اور انسانی وقار کی تذلیل پر مبنی ہے۔ اسلام امن اور انسانیت کے احترام کا دین ہے، جبکہ یہ گروہ صرف انتشار کا علمبردار ہے۔
پاکستانی عوام اور ریاست نے اس فتنے کے اصل عزائم کو مکمل طور پر پہچان لیا ہے۔ یہ گروہ اپنے بزدلانہ ہتھکنڈوں اور جھوٹے پروپیگنڈے سے قوم کے عزم کو کبھی متزلزل نہیں کر سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button