بین الاقوامی
Trending

ایران سے ٹکراؤ شطرنج کی بساط ہے، ہم انتہائی ‘ہائی آئی کیو’ لوگوں کے مقابل ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 

واشنگٹن / تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کو ایک پیچیدہ عسکری و سیاسی شطرنج قرار دیتے ہوئے ایرانی قیادت کی ذہنی برتری کا اعتراف کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ محض گولیوں کا کھیل نہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑا ذہنی مقابلہ ہے جہاں ہم انتہائی ہوشیار اور غیر معمولی ذہانت رکھنے والے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی جنون کے دوران اسرائیل نے ایران کی اہم ترین ‘پارس گیس فیلڈ’ پر شدید حملہ کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے خطے کی مجموعی صورتحال اور ایرانی مداخلت پر غصے کے باعث ایران کی توانائی کی شہ رگ کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کا مقصد ایران کی معاشی طاقت کو مفلوج کرنا تھا تاکہ اسے مزید عسکری مہم جوئی سے روکا جا سکے۔
امریکی صدر نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری اس ‘شطرنج’ میں ایک نئی اور اہم شرط کا انکشاف کیا ہے۔جب تک ایران قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرتا، اسرائیل ایران کی اہم پارس گیس فیلڈ پر مزید حملے نہیں کرے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ ایران کی دفاعی اور سفارتی چالوں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ دوسری جانب، قطر کو حملوں سے محفوظ رکھنے کی شرط نے خطے کی سیاست میں ایک نیا رخ پیدا کر دیا ہے، جس سے توانائی کی عالمی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button