راولپنڈی:وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ جی ایچ کیو نے عالمی اور علاقائی سطح پر یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت دشمن کے عزائم کے خلاف ایک پیج پر ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب اسی سختی سے دیا جائے گا جیسا کہ حالیہ سرحدی جھڑپوں میں دیا گیا۔
حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ "فتنہ الخوارج” اور ان کے سہولت کاروں (افغان طالبان کے بعض عناصر) کے درمیان گٹھ جوڑ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ بریفنگ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا اور اپنی عوام کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔




