پاکستان
Trending

اسلام آباد میں سیاسی برف پگھلنے لگی؛ حکومت اور اپوزیشن اتحاد میں ’بریک تھرو‘، رانا ثناء اللہ اور محمود خان اچکزئی کے درمیان مشاورتی بیٹھک

 

اسلام آباد : ملک میں جاری سیاسی تعطل کے خاتمے کے لیے حکومت اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان پہلا بڑا اور باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں حکومتی نمائندے رانا ثناء اللہ اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے ون آن ون ملاقات کی، جس نے مستقبل کے سیاسی منظر نامے کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
دونوں جانب سے تلخ بیانیے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں دھڑوں کی اعلیٰ قیادت نے سر جوڑ کر بیٹھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات کا بنیادی محور وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ممکنہ ملاقات کے لیے گراؤنڈ تیار کرنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارلیمانی ہم آہنگی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر بھی غور کیا گیا۔
سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو ‘بڑی پیش رفت’ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے شدید ڈیڈ لاک موجود تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button