پاکستان
Trending

ایران پر حملے پر دلی رنج، پرامن احتجاج کی ہدایت:خواجہ آصف

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ایکس پر کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں اور اس واقعے پر پاکستان کو دلی رنج ہے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی اقدام کے ذریعے ایران کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ میں بھی ایران کے خلاف حملے کی واضح مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے عوام اور مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور احتجاج کو پر امن انداز میں رکھیں، کیونکہ قانون کو ہاتھ میں لینا یا احتجاج کو شدت دینا دشمن کے منصوبوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی اصل طاقت قومی اتحاد اور استحکام میں ہے، اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں بدامنی سے بچنے کے لیے پرامن رویہ اختیار کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button