بین الاقوامی
Trending

ایران طویل جنگ کے لیے تیار، دشمن کو پچھتانا ہوگا:علی لاریجانی

 

تہران :ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی اور عبوری لیڈر شپ کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا عرافی نے مشترکہ طور پر دشمن ممالک کو سخت پیغام جاری کر دیا ہے۔ ایران اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ طویل المدتی جنگ کے لیے تمام دفاعی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
علی لاریجانی نے واضح کیا کہ "ہم نے 300 سال کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل نہیں کی، لیکن دفاع بھرپور ہوگا۔ دشمن اپنی غلط فہمی اور غلط اندازوں کی بھاری قیمت چکانے کے لیے تیار رہے۔
عبوری لیڈر شپ کونسل کے نو منتخب رکن آیت اللہ علی رضا عرافی نے منصب سنبھالتے ہی امریکہ اور اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لیا۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ اقدامات غیر منصفانہ اور نامناسب ہیں۔ دشمن کا یہ خیال کہ وہ ایران کو دباؤ میں لا سکتا ہے، ایک "غلط فہمی” پر مبنی تخمینہ ہے۔لیڈر شپ کونسل ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح مستعد اور بیدار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button