واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشن کو امریکی قومی سلامتی کا اہم ترین مشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اب ناگزیر ہو چکا ہے۔مارکو روبیو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایران نے شہری اہداف پر وحشیانہ حملے کیے ہیں۔ ایران نے خلیجی ممالک میں ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا اور 100 سے زائد میزائل داغے۔ امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ ہے کہ اگر امریکہ بروقت حملہ نہ کرتا تو جانی نقصان قابو سے باہر ہو سکتا تھا۔ہمارا مقصد واضح ہے؛ ایران کو اس قابل نہ چھوڑا جائے کہ وہ خطے یا دنیا کے لیے خطرہ بن سکے۔مارکو روبیو نے تہران کی موجودہ قیادت کو براہِ راست نشانہ بناتے ہوئے ’رجیم چینج‘ کا واضح اشارہ دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ خود اس نظام کا تختہ الٹ دیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت مخالف کسی بھی تحریک کے لیے واشنگٹن کے دروازے اور تعاون ہمیشہ دستیاب رہے گا۔




