کیلیفورنیا: اینڈرائیڈ فونز میں وائرس یا میل وئیر کی موجودگی کی صورت میں چند واضح نشانیاں سامنے آتی ہیں، جن پر فوری توجہ دینا ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق متاثرہ فونز میں
بار بار غیر ضروری اشتہارات کا آنا،
انجانی ایپس کا انسٹال ہونا،
فون کا سست یا گرم ہونا،
انٹرنیٹ ڈیٹا کا غیر معمولی استعمال
اور براؤزر یا کانٹیکٹس میں عجیب تبدیلیاں
دیکھنے میں آتی ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ایسی علامات کی صورت میں فوری طور پر اینٹی وائرس استعمال کریں اور مشتبہ ایپس کو ہٹا دیں۔




