پاکستان
Trending

چینی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد:چین کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور افراد کے لاپتہ ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے چینی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم قدرتی آفت سے متاثرہ اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سرچ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور پاکستان ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں چین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button