پاکستان

وزیراعظم کا حنا وڑائچ کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پر شکریہ کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی الیکشن میں حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب اورحنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی نوازشریف کی قیادت کا ثمر ہے، کامیابی مریم نواز کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔

محمد شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت اور اعتماد پر سیالکوٹ کے عوام کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 78419ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں، پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن صرف 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو 38382 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button