پاکستان
Trending

ایف بی آر کا بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس آڈٹ کا آغاز، 10 لاکھ گوشوارے اے آئی سسٹم کے تحت جانچے جائیں گے

 

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں انکم ٹیکس گوشواروں کے بڑے پیمانے پر آڈٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے سال 2025 کا آڈٹ پلان منظور کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 7 سے 10 لاکھ ٹیکس گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور ڈیٹا اینالیسس ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق شارٹ فائلرز، کم ٹیکس جمع کرانے والے اور اصل آمدن چھپانے والے ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔ مشکوک گوشواروں کی نشاندہی ہونے پر فزیکل آڈٹ بھی کیا جائے گا تاکہ ٹیکس چوری کی درست جانچ ممکن ہو سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے سرمایہ دار، کمپنیوں کے سی ای اوز اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی اس آڈٹ کی زد میں آئیں گے۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ غلط یا جھوٹے گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ادارے کا اندازہ ہے کہ 30 نومبر 2025 تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی مجموعی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد کم ٹیکس ادا کرنے والے ٹیکس دہندگان پر خاص نظر رکھی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button