ڈھاکہ:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ڈھاکہ ٹیسٹ کا دوسرا روز مہمان ٹیم کے نام رہا۔ محمد عباس کے خطرناک اسپیل اور ڈیبیو اسٹار اذان اویس کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا ہے۔
تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کرتے ہوئے 5 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔شاہین شاہ آفریدی نے 3 اہم شکار کیے، جبکہ حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میزبان ٹیم 413 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نجم الحسن شانتو (100)، مومن الحق (91) اور مشفیق الرحیم (71) نمایاں بیٹرز رہے۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اذان اویس نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز بنا لیے ہیں اور وہ اپنی پہلی سنچری کے بالکل قریب ہیں۔دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 1 وکٹ پر 179 رنز بنا لیے ہیں۔




