بین الاقوامی
Trending

افغان حکومت کا امریکی فوج کی واپسی پر انکار، بگرام ایئر بیس کی واپسی ناقابل قبول قرار


افغان وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس دوبارہ حاصل کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی ناقابل قبول ہے اور یہ ملک کی خودمختاری کے خلاف ہوگا۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ افغانستان نے ہمیشہ اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کیا اور مستقبل میں بھی فوجی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز برطانیہ کے دورے کے دوران بگرام ایئر بیس کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بیس چین کے قریب ہے جہاں امریکہ اپنی فوجی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے۔

افغان حکومت نے کہا ہے کہ امریکہ اور افغانستان کو فوجی مداخلت کے بغیر تعلقات استوار کرنے چاہئیں تاکہ خطے میں امن قائم رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button