پاکستان
Trending

وزیراعظم کا قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے پر زور، منصوبے کی تکمیل کے لیے ٹائم فریم طلب

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے جاری اقدامات میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واضح ٹائم فریم کے ساتھ جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس میں شعبے کی ترقی، معدنی وسائل کے مؤثر استعمال اور عالمی منڈی میں پاکستانی قیمتی پتھروں کی شناخت مستحکم کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی میں تاخیر قابل قبول نہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات سے مالا مال ہے، تاہم ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قیمتی پتھروں کی کان کنی، تراش خراش، ویلیو ایڈیشن اور برآمدات کے تمام مراحل کو ایک مربوط نظام کے تحت منظم کیا جائے۔ انہوں نے قیمتی پتھروں اور معدنیات کی برآمدات میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور عالمی منڈی میں پاکستان کی منفرد شناخت قائم کرنے پر بھی زور دیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو قیمتی پتھروں کی تلاش، تراش خراش اور برآمدات کے فروغ کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکردو میں سینٹر آف ایکسی لینسی کے قیام کے لیے 4.8 کنال زمین منتقل کی جا چکی ہے اور مرکز کی تعمیر جلد شروع ہوگی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو منصوبے پر پیش رفت تیز کرنے اور مقررہ مدت کے اندر اہداف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button