پاکستان
Trending

روسی وزیر داخلہ کی عاصم منیر سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف تعاون پر زور

 

راولپنڈی: پاکستان اور روس نے سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون، علاقائی امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سکیورٹی سمیت مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وزیر داخلہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے اور ادارہ جاتی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ دونوں فریقین نے باہمی روابط مضبوط بنانے اور سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button