پاکستان
Trending

قومی اسمبلی کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔

قرارداد پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے چار گھنٹے سے زائد بحث کی۔ اپوزیشن ارکان نے ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان میں نعرے بازی کی۔

طویل بحث کے بعد ایوان نے قرارداد کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے قرارداد کے حق اور مخالفت میں اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 16 اکتوبر کو صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button