کھیل
Trending

فیصلہ کن معرکہ بنگلہ دیش کے نام، پاکستان کو میرپور ون ڈے میں شکست

 

میرپور: بنگلہ دیش نے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو سیریز کے آخری ون ڈے میں 11 رنز سے پچھاڑ دیا، اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر 290 رنز سجائے۔ اننگز کی خاص بات تنزید حسن کی شاندار سنچری تھی، انہوں نے 107 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ لٹن داس اور توحید ہریدوئے نے بھی اہم رنز جوڑ کر پاکستانی باؤلرز کو دباؤ میں رکھا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین شکار کیے مگر وہ میزبان ٹیم کو بڑے ٹوٹل سے نہ روک سکے۔

291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی ہمت آخری گیند پر جواب دے گئی اور پوری ٹیم 279 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اگرچہ میچ آخری لمحات تک دلچسپ رہا، لیکن پاکستانی لوئر آرڈر فنشنگ لائن عبور کرنے میں ناکام رہا۔

انجریز کے مسائل کے باعث پاکستانی ٹیم میں دو بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ شمائل حسین اور حسین طلعت کی جگہ غازی غوری اور سعد مسعود کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا، جنہیں بالترتیب محمد رضوان اور حارث رؤف نے کیپس پہنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button