بین الاقوامی
Trending

"ایران کا عسکری ڈھانچہ زمین بوس ہو گیا”: صدر ٹرمپ کا 100 ایرانی بحری جہاز غرق کرنے کا دعویٰ

 

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری جنگ میں بڑی کامیابیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی اور بحری کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی رجیم کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اس کی قیادت کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے میدانِ جنگ کی تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے درج ذیل دعوے کیے۔ ایران کے اندر 7 ہزار عسکری اہداف کو مسمار کر دیا گیا ہے، جس سے ایران کا ریڈار اور دفاعی نظام مکمل مفلوج ہو چکا ہے۔امریکی صدر کے مطابق اب تک ایران کے 100 سے زائد جنگی جہاز سمندر برد کیے جا چکے ہیں۔ ایران کی میزائل اور ڈرون بنانے کی قوت ختم کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ایران کی جوابی کارروائی کی صلاحیت 90 فیصد تک گر گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال اور عالمی تعاون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا جو ممالک آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی سپلائی پر انحصار کرتے ہیں، وہ اب خوابِ غفلت سے جاگیں اور عملی طور پر امریکہ کی مدد کریں۔ ایران کی مائنز بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے، تاہم سمندر میں ابھی مزید مائنز موجود ہیں یا نہیں، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں دنیا کے دیگر ممالک پورے جذبے کے ساتھ اور بہت جلد امریکہ کا ساتھ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button