سیالکوٹ : سیلاب کے باعث معطل ہونے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تمام فضائی آپریشنز آج شام 6 بجے سے مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔
ایئرپورٹ کے ترجمان محمد عمیر خان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے پانی کے نکاس کے بعد رن وے اور دیگر اہم سہولیات کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے اور تمام تکنیکی نظام محفوظ پائے گئے ہیں۔ فلائٹ شیڈول اب معمول کے مطابق جاری رہے گا اور ایئر لائنز کو بحالی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب، بھارت اور چین نے بھی پانچ سال بعد براہِ راست پروازوں کی بحالی اور سرحدی تجارت کے دوبارہ آغاز پر اتفاق کیا ہے، جس سے خطے میں سفارتی تعلقات کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔




