پاکستان
Trending

پاکستان کسی کالعدم دہشت گرد گروپ، بشمول ٹی ٹی پی اور بی ایل اے، کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا:ترجما ن دفترخارجہ

 

اسلام آباد :دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کالعدم دہشت گرد گروپ، بشمول ٹی ٹی پی اور بی ایل اے، کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کی دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ طالبان رجیم دہشت گردوں کو مہاجرین کہہ کر غلط تاثر دے رہی ہے۔ پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے گی۔

اندرابی نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ طالبان رجیم اپنی سرزمین پر دہشت گرد سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button