پاکستانماحولیات

مون سون کی تباہ کاریاں: 135 افراد جاں بحق، 478 زخمی – پی ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ جاری

لاہور: پنجاب بھر میں جاری مون سون بارشوں نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 135 افراد جاں بحق اور 478 زخمی ہو چکے ہیں۔

حادثات کی تفصیل
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق رواں سال مون سون سیزن کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات، جیسے کہ آسمانی بجلی گرنا، عمارات کا منہدم ہونا، کرنٹ لگنا اور پانی میں ڈوبنے جیسے سانحات نے انسانی جانوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
• آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
• گرنے والی عمارتوں کے باعث 99 افراد جان سے گئے اور 465 زخمی ہو گئے
• کرنٹ لگنے سے 12 افراد جاں بحق، 8 زخمی
• پانی میں ڈوبنے سے 19 افراد جاں بحق، 3 زخمی

املاک اور مویشیوں کا نقصان
مون سون بارشوں سے 156 مکانات کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا، جبکہ 33 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ سیلابی ریلوں میں بہنے یا پھنسنے کے کسی واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

اربن فلڈنگ اور الرٹ ہدایات
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مون سون کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں متوقع شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے، جس سے اربن فلڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

حکومت کی امدادی کارروائیاں
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نہ صرف زخمیوں کو فوری اور معیاری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، بلکہ جاں بحق افراد کے ورثاء کو 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک مالی امداد بھی حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button