انسانی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے برطانیہ، سپین، اٹلی، ترکیہ، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات میں امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق یہ ممالک انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے اہم مراکز ہیں، جہاں سے غیر قانونی نقل و حرکت کا نیٹ ورک چلایا جاتا ہے۔ دفاتر کی یہ نئی سہولت غیر قانونی نقل مکانی روکنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور تاجروں کو بھی سہولت فراہم کرے گی،




