بین الاقوامی

مودی دور میں ریاستی سرپرستی میں خواتین غیرمحفوظ، بہار میں ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ

 

بہار: مودی حکومت کے دور اقتدار میں خواتین کو ریاستی ناکامیوں کا سامنا ہے اور ایک بار پھر عصمت دری کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، بہار میں 26 سالہ خاتون کو سرکاری ایمبولینس میں جسمانی ٹیسٹ کے دوران بے ہوش کیے جانے کے بعد 3 سے 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ نیم بے ہوشی کی حالت میں ان پر یہ حملہ ہوا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایمبولینس کے روٹ اور وقت کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔ رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے بہار میں بڑھتے ہوئے جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور ریاستی انتظامیہ مجرموں کے سامنے بے بس ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک ذاتی ظلم ہے بلکہ مودی حکومت کی ادارہ جاتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ سرکاری بھرتی کے دوران ہونے والا یہ واقعہ ناقص انتظامات اور ناقص حفاظتی نظام کا نتیجہ ہے، جو "بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ” جیسے نعرے محض سیاسی لفاظی ثابت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button