بین الاقوامی
Trending

تہران کا ‘جنگی الرٹ’: 10 لاکھ فوج متحرک، خلیجی ریاستوں کو امریکی انخلاء کا الٹی میٹم

 

تہران :ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ زمینی تصادم کے خدشات کے پیشِ نظر تہران نے اپنی عسکری قوت میں غیر معمولی اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے 10 لاکھ فوجیوں کو منظم کیا جا رہا ہے، جبکہ عوامی سطح پر رضاکاروں کے لشکر تیار کرنے کی مہم بھی تیز کر دی گئی ہے۔
ایرانی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے نوجوانوں کا جذبہ دیدنی ہے، اور ہزاروں کی تعداد میں ایرانی نوجوان پاسدارانِ انقلاب اور بسیج فورس کا حصہ بننے کے لیے والہانہ طور پر میدان میں آ چکے ہیں۔ فوجی حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر دشمن نے ایرانی حدود کو چھوا تو اسے "جہنم” کا سامنا کرنا پڑے گا۔
روسی ذرائع ابلاغ نے ایرانی فوج کے ترجمان کے حوالے سے ایک سنسنی خیز بیان جاری کیا ہے جس میں خلیجی ممالک کو امریکی اڈوں کی موجودگی پر سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق خلیجی ریاستیں اپنی سرزمین سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کریں۔ فرار ہونے والے امریکی فوجیوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ جس ہوٹل میں امریکی فوجی قیام پذیر ہوں گے، اسے "جنگی ہدف” تسلیم کیا جائے گا۔
ایران کے اس جارحانہ بیان نے خلیجی ممالک اور بین الاقوامی برادری میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سویلین ہوٹلوں کو فوجی ہدف قرار دینے کی دھمکی سے اس ممکنہ جنگ کے دائرہ کار میں غیر معمولی وسعت آ سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button