پاکستان
Trending

"سپاہ سالارِ امت! بڈگام کی گلیاں پکار رہی ہیں”: مقبوضہ کشمیر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام سچے کشمیری کی دہائی

 

سرینگر / بڈگام : مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کی گلیوں سے اٹھنے والی ایک آواز نے سرحد کے دونوں پار جذباتی لہر دوڑا دی ہے۔ ایک کشمیری شہری نے اپنی وائرل ویڈیو میں سپاہ سالارِ پاکستان فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں کشمیریوں کا اصل نجات دہندہ قرار دے دیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں کشمیری شہری کے الفاظ اس کے غیر متزلزل ایمان اور پاکستان سے محبت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ویڈیو پیغام میں کہاگیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب! اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کے بعد اب کشمیریوں کی تمام تر نظریں آپ کی حکمتِ عملی پر جمی ہوئی ہیں۔
شہری نے دردمندانہ اپیل کی کہ "مقبوضہ کشمیر آپ کا منتظر ہے، اس پاک سرزمین کو غاصبانہ قبضے اور کفار کے چنگل سے آزاد کروائیں۔ پیغام میں دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب آزادی کی صبح بالکل قریب ہے۔
سیاسی و عسکری ماہرین اس بات کو خاص اہمیت دے رہے ہیں کہ کشمیریوں نے عاصم منیر صاحب کو "فیلڈ مارشل” اور "سپاہ سالارِ امت” کے القابات سے نوازا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ مقبوضہ وادی کے محصور عوام پاکستان کی عسکری قوت کو امتِ مسلمہ کی ڈھال تصور کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button