پاکستان
Trending

امریکا ایران جنگ ٹالنے کے لیے پاکستان کا بڑا سفارتی مشن: اسحاق ڈار کا دورہ چین، بیجنگ کا بھرپور ساتھ

 

اسلام آباد / بیجنگ: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادلوں کو چھٹانے اور خطے کو بڑی تباہی سے بچانے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج ایک ہنگامی اور اہم دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ تنازع کے حل کے لیے چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بیجنگ میں چینی حکام کو پاکستان کی جانب سے اب تک کیے گئے امن اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔ ان کے دورے کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

ثالثی کی کوششیں: پاکستان کی جانب سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطہ کاری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرنا۔
چین نے پاکستان کے اس سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے پاکستانی ثالثی کی بھرپور حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button