بین الاقوامی
Trending

ایران کے گرد گھیرا تنگ: امریکی صدر کا ’تباہ کن کارروائی‘ کا الٹی میٹم، 48 گھنٹے کی مہلت

 

واشنگٹن: امریکی صدر نے ایران کے خلاف سخت ترین موقف اپناتے ہوئے 48 گھنٹوں کا حتمی الٹی میٹم جاری کر دیا ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ ایران فوری طور پر نیا معاہدہ کرے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرے، بصورتِ دیگر اسے ایسی فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جو اسے دہائیوں پیچھے دھکیل دے گی۔
امریکی انتظامیہ نے دھمکی دی ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی ایران کے ان کلیدی شعبوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
تیل کے کنویں اور ریفائنریز: ایرانی معیشت کی شہ رگ کاٹنا۔
بجلی کے بڑے گھر: ملک گیر بلیک آؤٹ کے ذریعے زندگی مفلوج کرنا۔
صاف پانی کے پلانٹس: بنیادی انسانی ضرورت کے ذرائع کو نشانہ بنانا۔

ایک معروف امریکی اخبار نے اپنی خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اصل مقصد ایران کے ساتھ براہِ راست اور طویل جنگ میں الجھنا نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق "صدر ٹرمپ اس انتہائی دباؤ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ ایران کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ بغیر کسی جنگی تصادم کے آبنائے ہرمز کھول دے اور امریکی شرائط پر مذاکرات کی میز پر آ جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button