پاکستان
Trending

مشرقِ وسطیٰ امن مشن: اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، جنگ رکوانے کیلئے پاکستان اور چین میں اہم مشاورت

 

بیجنگ : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایران اسرائیل جنگ کے خطرے کو ٹالنے کے لیے ایک اہم سفارتی مشن پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر ایک کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔
اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کریں گے جس میں مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بات ہوگی۔وزیر خارجہ چینی قیادت کو اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس کے اعلامیے اور وزیراعظم و عسکری قیادت کی جانب سے کیے جانے والے امن رابطوں سے آگاہ کریں گے۔
اسحاق ڈار پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بیجنگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، اسحاق ڈار اس دورے کے دوران چین کو پاکستان کے اس "پیس انیشی ایٹو” پر اعتماد میں لیں گے جس کا مقصد ایران اور دیگر فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔ اسحاق ڈار کا یہ ایک روزہ دورہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button