پاکستان
Trending

پاکستان عالمی سطح پر اعتماد کے قابل شراکت دار کے طور پر ابھرا:خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور ملک کے عالمی تعلقات میں واضح بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان کے تعلقات امریکا، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں جبکہ پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی اور ایران کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کر رہا ہے اور ملک کی سفارتکاری اعتماد اور استحکام کی علامت ہے۔ وزیردفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر آواز قائم کی ہے اور سفارتکاروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button